مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے کئی صوبوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے برف باری کی وجہ سے مہر آباد اور امام خمینی (رہ) ايئر پورٹس ابھی تک بند ہیں اور کئی صوبوں کے مدارس میں بھی تعطیل کردی گئی ہے۔
ایئر پورٹس حکام کے مطابق شدید برف باری کی وجہ مہر آباد ایئر پورٹ اورحضرت امام خمینی ایئر پورٹ پر مسافر بردار طیاروں کی آمد و رفت کا سلسلہ ابھی تک بند ہے جبکہ ملک کے دوسرے ایئر پوٹس پر جہازوں کی آمد و رفت شیڈول کے مطابق جاری ہے۔
ادھر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایران کے 18 صوبوں کی شاہراہوں پر برف باری کی وجہ سے ٹریفک سست روی کے ساتھ جاری ہے جبکہ بعض علاقائی سڑکیں شدید برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے اور انھیں کھولنےکا کام جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ